پاکستان بھارت میچ سے قبل بھارت کو زوردار دھچکا

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے اہم میچ سے پہلے بھارت کو اُس وقت دھچکا لگا جب ان کے اوپنر شبھمن گل پریکٹس کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شبھمن گل کو چوٹ لگنے کے بعد واضح تکلیف میں دیکھا گیا اور فزیو نے میدان میں آکر ان کا معائنہ کیا، جس کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر چلے گئے۔ اس دوران کپتان سوریا کمار یادیو اور کوچ گوتم گمبھیر ان سے مشورہ کرتے دکھائی دیے، تاہم کچھ دیر بعد گل واپس آئے اور دوبارہ پریکٹس شروع کر دی، جس سے امید ہے کہ وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close