پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کے خلاف گول کر کے 39 گول کرنے والے گوئٹے مالا کے کارلوز روئز کے ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے ہیں۔
اس میچ میں پرتگال نے تین کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ رونالڈو کے کل انٹرنیشنل گولز کی تعداد ایک سو اکتالیس ہو گئی ہے جو پرتگال کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے سعودی سپرکپ میں النصر کی جانب سے گول کر کے اپنے کلب کے لیے سوواں گول مکمل کیا، اور یہ اعزاز حاصل کیا کہ چار مختلف کلبوں کے لیے سو یا زیادہ گول کرنے والے پہلے فٹبالر بنے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں