آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی نے اگست دو ہزار پچیس کے لیے مردوں کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے،

جن میں بھارت کے محمد سراج، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری اور ویسٹ انڈیز کے جے ڈین سیلز شامل ہیں، محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نو وکٹیں حاصل کیں، میٹ ہنری نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں سولہ کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ جے ڈین سیلز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close