ویٹرن اولپمئین باکسر انتقال کر گئے

پاکستان کے مایہ ناز سابق باکسر بابر علی خان 62 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

بابر علی خان کا شمار پاکستان کے ان نامور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے 1982 کے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی (سلور) کا تمغہ جیتا، جب کہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی، تاہم دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مرحوم باکسر نہ صرف ایک کامیاب کھلاڑی رہے بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے بھی وابستہ رہے اور نوجوان باکسرز کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر علی خان 5 اگست 1963 کو پیدا ہوئے تھے۔

ان کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close