قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بہت بڑی خوشخبری

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر دو تصویروں کے ساتھ کیا۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے انہیں پہلی اولاد کی صورت میں ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے اور وہ اس رحمت پر بے حد شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی ہے کہ وہ اس نئے سفر میں ان کے لیے نیک تمنائیں رکھیں۔ سوشل میڈیا پر شاداب اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close