اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت میں جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران دونوں یوٹیوبرز پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے، لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے، تاکہ وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔ تاہم جسٹس انعام منہاس نے 10 دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان اسی مدت میں متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں یوٹیوبرز کو 10 روز میں متعلقہ فورم سے رابطہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا پر گیمبلنگ ایپ کی تشہیر کے الزام میں سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ کی پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتاری روکنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں یوٹیوبرز کو برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ رجب بٹ کو ویزا منسوخ ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






