فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں گردوں کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ 8 سے 12 سال کی عمر کے دوران ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اور اس عرصے میں وہ شدید تکلیف سے گزرے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کی صحتیابی کے لیے اللہ سے بہت دعائیں کیں، اور بالآخر خدا نے انہیں شفا عطا کی۔
گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا۔ انہیں پولیس کے محکمے میں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ نوکری کرنے والے مزاج کے نہیں، اسی لیے ٹریننگ مکمل کرنے کے باوجود انہوں نے یہ پیشہ اختیار نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






