پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کے بعد ثنا کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حالیہ دنوں میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شعیب ملک نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ سب بکواس ہے، الحمد للہ میری ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔ میرا بیٹا دبئی میں، والدہ سیالکوٹ میں اور میں کراچی میں رہتا ہوں، پروفیشنل مصروفیات کے باعث اکثر وقت مختلف جگہوں پر گزرتا ہے، مگر علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔”
شعیب ملک کے اس بیان کے بعد بھارتی اور پاکستانی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان کا ردِعمل تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اسی دوران اداکارہ ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج کی انسٹا اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں شعیب اور ثنا کے لیے “نظر بد سے بچاؤ” کی دعا کی گئی تھی۔ ثنا نے اس اسٹوری پر کیپشن لکھا: “آمین ثم آمین” — جس سے انہوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ سال جنوری میں شادی کی تھی۔ دونوں نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں “الحمد للہ” اور قرآن کی ایک آیت درج کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں