: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل عمر پا کر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
وہ مشہور فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ تھیں اور بھارتی سنیما میں اپنی شاندار اداکاری اور رقص کے کمالات کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام نے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیے، جس کے باعث انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ وہ اپنے دور کی ان چند فنکاراؤں میں سے تھیں جنہوں نے کلاسی، رومانوی اور سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں یکساں مہارت سے کام کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں