بالی وڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے گوگل اور یوٹیوب کے خلاف 4 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
جوڑے کا مؤقف ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ یوٹیوب پر موجود ایک چینل “AI Bollywood Ishq” نے اب تک 259 سے زائد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، جن میں نہ صرف ان کی بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی من گھڑت اور قابلِ اعتراض ویڈیوز شامل ہیں۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ یوٹیوب کی پالیسی اور تیسرے فریق کو مواد اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے فراہم کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری کو مقرر کی ہے۔
دوسری جانب، یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ ابھیشیک بچن اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں، جو ان کی حالیہ فلم کی تشہیر کے دوران موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں