ثنا جاوید نے مداحوں کو خبردار کر دیا

سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے مداحوں کو جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردار کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نام سے بنائے گئے دو فیس بک پیجز کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان میں سے ایک ان کا آفیشل پیج ہے جبکہ دوسرا جعلی ہے۔ ثنا جاوید نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ میٹا کی جانب سے ایک جعلی پیج کو ویری فائی کیسے کیا گیا۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ جعلی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی کسی بھی پوسٹ یا بیان پر یقین نہ کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے اور جلد اس پیج کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ “ثنا جاوید” کے نام سے بنائے گئے اس جعلی پیج پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو ان کے آفیشل پیج کے 1.2 ملین فالوورز سے بھی زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close