معروف یوٹیوبر کیخلاف مقدمہ درج

کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری ریکارڈ چھیننے کے الزام میں یوٹیوبر مدثر حسن، اس کے بھائی مبشر حسن، وکیل عبدالعزیز، زبیدہ اور دیگر نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غالب مارکیٹ پولیس نے یہ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شعیب ریاض کی مدعیت میں درج کیا، جس میں الزام ہے کہ ملزمان دفتر میں زبردستی داخل ہوئے، سرکاری ریکارڈ پر قبضے کی کوشش کی اور یوٹیوبر کے خلاف ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی۔ شور شرابہ اور دھمکیوں کے دوران گرفتار یوٹیوبر نے بھی قانون کو ہاتھ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ مدثر حسن کو جوا ایپس کی پروموشن سے متعلق کیس میں پہلے ہی سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close