سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ، رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ عمر شاہ کو اکثر اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا، اور ان کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتے رہے ہیں۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی، تاہم انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس خبر پر احمد شاہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ جیو نیوز کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر کی وفات کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا کی سرجری ہوئی تھی، لیکن ان کے انتقال کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close