خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں لڑکیوں کا لباس پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے والے نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کا روپ دھارنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
صوابی ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق، عبدالمغیز نامی نوجوان خواتین کے بھیس میں نازیبا انداز میں ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہا تھا، جس سے مقامی سطح پر شدید غم و غصے اور اضطراب کی فضا پیدا ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی بام خیل کے انچارج امیر خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق، عبدالمغیز نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور آئندہ ایسی کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔
صوابی پولیس نے واضح کیا ہے کہ معاشرتی اقدار اور اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں