شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف ممبئی پولیس کا بڑا قدم

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے راج کندرا کو 60 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکا دہی کیس میں ’لک آؤٹ نوٹس‘ جاری کر دیا ہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔

شکایت کنندہ دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا کہ جوڑے نے اپنی بند ہوچکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 2015 سے 2023 کے دوران قرض کے نام پر کروڑوں روپے لیے، سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا اور ماہانہ منافع کا وعدہ بھی کیا، مگر پیسہ ذاتی اخراجات میں استعمال ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شلپا شیٹی 2016 میں ہی کمپنی سے بطور ڈائریکٹر استعفیٰ دے چکی تھیں، جس کے بعد کمپنی دیوالیہ ہوگئی۔ دوسری جانب شلپا شیٹی اور راج کندرا کے وکیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا مالی تنازع ہے اور اس کا کوئی فوجداری پہلو نہیں، یہ خالصتاً سول نوعیت کا معاملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close