عاطف اسلم شدید تنقید کا شکار

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، اور والد کے انتقال کے بعد وہ ملکی و بین الاقوامی کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں ان کا کنسرٹ منعقد ہوا، جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ایک ویڈیو میں عاطف اسلم کی ایک خاتون مداح اسٹیج پر آکر دیوانہ وار ڈانس کرتی نظر آتی ہے، جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں آ گئی۔ کئی صارفین نے خاتون کے اس عمل کو بےہودگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ایسے اقدامات سے وہ جدید اور منفرد نظر آئیں گے، لیکن حقیقت میں یہ نامناسب رویہ ہے۔ بعض نے تو یہ بھی لکھا کہ موسیقی نے لوگوں کو پاگل اور ایب نارمل بنا دیا ہے۔ مزید برآں، کچھ صارفین نے عاطف اسلم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کی مصروفیات پر سوالات اٹھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close