پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر ایک سنگین فراڈ کیس میں سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں 2 لاکھ یورو (تقریباً 7 کروڑ روپے) کے فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈیفنس سی پولیس کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان نے خرم گجر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ارسلان کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاکر نے کمرشل پلاٹ دلوانے کے بہانے بھاری رقم وصول کی، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود پلاٹ فراہم نہ کیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق جب اس نے رقم واپس مانگی تو خرم گجر نے ناصرف ادائیگی سے انکار کیا بلکہ اسے سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
پہلے ڈکی بھائی اور اب خرم گجر – لاہور میں ٹک ٹاکرز کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت ہوتا نظر آرہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں