بالی وڈ کے سینئر اداکار چل بسے

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 3 ایڈیٹس سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے والے سینئر اداکار اشوت پوڈدار 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ کئی روز سے تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں منگل کی صبح ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ چل بسے۔ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اشوت پوڈدار نے مراٹھی اور ہندی سنیما میں مجموعی طور پر 125 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ متعدد معروف فلموں جیسے لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2، پرینیتا، ہم ساتھ ساتھ ہیں وغیرہ میں بھی نظر آئے۔

ان کی فلم 3 ایڈیٹس کا ڈائیلاگ “ارے کہنا کیا چاہ رہے ہو” آج بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز میں استعمال ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close