ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست جمع

سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری جوہر عباس کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانے غیر منصفانہ اور حد سے زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹریفک قانون توڑنے پر صرف 200 روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، جبکہ کراچی میں یہی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے۔ جوہر عباس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی جائے کہ وہ عدالت کو جرمانوں کی منصفانہ حیثیت پر مطمئن کریں، اور ان بھاری جرمانوں کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close