کراچی: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں دو ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کی مقررہ مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی تھی۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق سندھ بھر میں 65 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے صرف کراچی میں 33 لاکھ سے زیادہ ہیں۔ حکام کے مطابق بہت سے شہری موٹر سائیکلیں خریدنے کے بعد انہیں اپنے نام پر منتقل نہیں کرواتے بلکہ اوپن لیٹر پر استعمال کرتے ہیں، جو قانوناً جرم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






