رات گئے افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی۔ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر ہونے کا شبہ ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی دوران سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے 40 سالہ وحید اللہ کو قتل کردیا، جس کا تعلق اپر دیر سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے 19 سالہ ایمن زخمی ہوگئی، جب کہ شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ شہروز زخمی ہوا۔ گلشن حدید میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران 45 سالہ خالد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، جبکہ پاک کالونی میں نامعلوم سمت سے فائرنگ سے حسن الٰہی زخمی ہوا۔

مزید برآں، فیڈرل بی ایریا بلاک 15، ڈیفنس فیز 8 اور لیاری بغدادی میں رات گئے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close