کراچی میں بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے سامنے پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ سوک سینٹر، نیپا چورنگی، ایکسپو سینٹر، کالاپل اور گورا قبرستان کے قریب بھی صورتحال خراب ہے۔
شارع فیصل پر بھی کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ کورنگی، قیوم آباد اور کورنگی کراسنگ سمیت لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ لانڈھی داؤد چورنگی اور انڈس چورنگی پر بھی یہی صورتحال ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عملہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں