موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے 7 سے 10 ستمبر کے دوران سندھ بھر میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث 6 ستمبر کی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں 7 ستمبر کو ہلکی بارش کے امکانات ہیں جبکہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close