کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاوّل کو شہر کی مرکزی سڑکوں اور لنک روڈز پر ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبی ﷺ) اس سال 6 ستمبر بروز ہفتہ ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں