لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، تاہم فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ملبے تلے مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی موٹر سائیکلیں بھی تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔ فیکٹری کھیتوں کے درمیان قائم کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے فیکٹری کے حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مزدوروں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






