ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نے اعلان کیا ہے کہ 17 نومبر 2025ء بروز پیر کو ضلع میں مقامی تعطیل ہوگی۔ یہ تعطیل حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے، تاہم محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل اسپتال، میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی و ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






