پنجاب حکومت نے الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کے تحت اقدامات تیز کر دیے ہیں اور نومبر کے آخری ہفتے میں اسکیم کی بیلٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی کے لیے 28 ہزار سے زائد شہریوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
درخواست گزاروں کا ڈیٹا بینک آف پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ بیلٹنگ کے بعد ڈاؤن پیمنٹ کے لیے رابطہ کیا جا سکے۔ ڈاؤن پیمنٹ مکمل کرنے والے درخواست گزاروں کو تین سے چار ماہ میں الیکٹرک ٹیکسی فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور شہریوں کو جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





