موٹرسائیکل سوار سے تلخ کلامی، ٹریفک آفیسرز معطل

اسلام آباد میں ایک دلچسپ مگر کشیدہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسرز کو معطل کر دیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق، موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ گود میں رکھا ہوا تھا اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا۔ اس دوران مبینہ طور پر آفیسرز سے بدتمیزی کی اور ناکہ توڑ کر ایکسپریس وے پر چلا گیا۔ جب ٹریفک پولیس نے اسے روکا تو وہاں زبانی جھڑپ شروع ہوگئی، جس کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری تک آفیسرز معطل رہیں گے۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام اہلکاروں کو شہریوں سے مہذب رویے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close