اسلام آباد: گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک گھر سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں کی موت کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ اموات زہر خورانی سے ہوئیں یا کسی اور وجہ سے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close