پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بارے میں پولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردی کا عمل نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اراضی کے تنازعے یا مقامی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
پولیس کے مطابق لوئر دیر میں واقع نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے کے وقت فاسٹ بولر گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلعی پولیس افسر نے نسیم شاہ کے والد سے ملاقات میں ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا تنازعہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






