قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا جہاں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے سے قبل ہفتے کے روز قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد مارے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






