اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی‌! صبح کتنے بجے کھلیں گے؟جانئے

راولپنڈی کے کچہری چوک پر جاری تعمیراتی کام کے باعث ضلعی انتظامیہ نے سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کے مطابق کینٹ اور سٹی سب ڈویژنز میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب صبح 7 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ یہ نیا شیڈول آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کے تحفظ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ کچہری چوک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث روزانہ آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

نوٹیفکیشن کی کاپیاں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری برائے وزیرِاعلیٰ، اور ہائر ایجوکیشن و سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے موسمِ سرما اور اسموگ کی شدت کے پیش نظر صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close