طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی میں جدہ سے لاہور آنے والا سعودی ایئرلائن کا طیارہ ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہا جب اڑان بھرنے کے فوراً بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ایئرلائن کی یہ پرواز جدہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں تقریباً 400 مسافر سوار تھے۔ طیارہ 29 اکتوبر کی رات ساڑھے تین بجے کے قریب اڑا، لیکن کچھ دیر بعد انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر فرید احمد پراچہ بھی اسی پرواز میں موجود تھے۔ ان کے مطابق پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت اتار لیا، جس سے ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔

حادثے کے بعد سعودی ایئرلائن انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا، جہاں انہیں آرام کی سہولت فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو آج متبادل فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close