پنجاب حکومت نے سستے گھروں کے منصوبے میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے) کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تمام سرکاری زمینیں اب ہاؤسنگ ایجنسی کے حوالے کی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی رفتار میں تیزی لائی جا سکے اور عوام کو کم لاگت رہائش فراہم کی جا سکے۔
اس فیصلے سے پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں نئے ہاؤسنگ منصوبوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی اور ان پر عملدرآمد کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






