تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ جانئے

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے میں میٹرک کے لیے اسمارٹ اور ریڈیوسڈ سلیبس پہلے ہی فعال ہے، جبکہ گیارہویں جماعت کے لیے نیا اسمارٹ سلیبس آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب کو 270 سے کم کر کے 160 صفحات تک محدود کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ پر غیر ضروری بوجھ کم کیا جا سکے۔ اسمارٹ سلیبس جدید نظام تعلیم اور موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیمی کیلنڈر کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی شعبے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو یکم دسمبر تک کیلنڈر مکمل کر کے اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close