گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوجائیں ہوشیار !!! اہم خبر

کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم جلد آغاز کرنے جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر رواں سال کے دوران 97 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے مینوئل چالان کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، اور اگر یہ عمل جاری رہتا تو جرمانوں کی مجموعی رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ یکم اکتوبر سے اب تک کسی شہری کا چالان نہیں کیا گیا، تاہم 27 اکتوبر سے کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے یکم اکتوبر تک 12 لاکھ 4 ہزار 14 چالان کیے گئے جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 3 ہزار 370 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیر محمد شاہ کے مطابق اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف 3 ہزار 165 کارروائیاں ہوئیں، جب کہ غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف 1 ہزار 67 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ غفلت سے گاڑی چلانے کے الزام میں 399 افراد کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا گیا، اور ممنوعہ سڑکوں پر ڈرائیونگ کرنے والے 1 ہزار 180 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کے لیے سہولت، شفافیت اور ڈیجیٹل نگرانی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close