ہری پور کے نواحی علاقے جب میں باراتیوں سے بھری کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 40 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاؤں جب سے ہری پور شادی ہال کی جانب آنے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے، اور پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں