انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد اور گروہ کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تھا اور وہ ایک طویل عرصے سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 2022 میں پنجگور ہیڈ کوارٹر پر حملے سمیت بولیدہ اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کی ہلاکت کو سیکیورٹی اداروں کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close