پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلی، دھرنے، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ پابندی 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق چار یا اس سے زیادہ افراد کا عوامی جگہوں پر اکٹھا ہونا منع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں