خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اپنے عروج پر ہے اور سرحدوں پر پڑوسی ملک کے طالبان کے حملے جاری ہیں
لیکن ایسے میں صوبے کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ عدالتی مفرور صنم جاوید کے پشاور سے غائب ہونے کا سختی سے نوٹس لیا۔ صنم جاوید لاہور کی عدالت سے دو مقدمات میں سزا کے بعد سے مفرور تھیں اور کچھ دن پہلے پشاور میں مبینہ طور پر اغوا ہو گئیں، جس پر فوری مقدمہ درج ہوا اور تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو دفتر بلا کر اس معاملے پر کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں