خوفناک آتشزدگی

شیر شاہ کے علاقے میں واقع موم بتی کے گودام کو آگ لگ گئی ہے جس کی شدت بہت زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع موم بتی کے گوادم میں آ گ لگ گئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لگنے والی آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے علاوہ ریسکیو ادارے بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور ریسکیو آپریش جاری ہے۔

شیر شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ نے اطراف کے مکانات کو بھی جزوی طور پر اپنی لپیٹ میں لیا تھا جب کہ سوئی گیس لائن سے اخراج کے باعث بھی آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا تھا جس کے باعث علاقے میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی فوری بند کرائی گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close