سندھ حکومت نے 20 اور 21 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا تاہم یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین پیر اور منگل کو دیوالی اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں