وزیر اطلاعات نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مظفرآباد سے جاری بیان میں پیر مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر، اپنے دورِ وزارت میں کشمیر اور غزہ کے مقدمے کو مؤثر اور بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

استعفیٰ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close