عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے تہوار دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close