خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے،
اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کو اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔ جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات جمع کرانا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے تاکہ متفقہ امیدوار میدان میں اتارا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں