بیڈن روڈ پر واقع باربی کیو کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 36 سالہ عامر، 24 سالہ ماجد، اور 26 سالہ ابوبکر شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
باربی کیو کی یہ دکان مال روڈ کے قریب، چمن آئس کریم شاپ کے ساتھ واقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں