پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران اس مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ اس وقت نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کیونکہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس دوران صنم جاوید کی گرفتاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں