آزاد کشمیر حکومت نے 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
یہ دن “یومِ استحقاق و تجدیدِ عہدِ نو” کے طور پر منایا جائے گا، جو زلزلہ 2005 کے شہداء اور متاثرین کی یاد میں مخصوص کیا گیا ہے۔ تعطیل کے موقع پر آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی چھٹی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں