سو مرتبہ سوچیں ، مریم نواز نےمخالفین کو خبردار کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین پنجاب کے حوالے سے بیان دینے سے پہلے احتیاط کریں، کیونکہ جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پنجاب کے زخموں پر سیاست کی گئی، ترجمانوں نے تین تین پریس کانفرنسیں کرکے جھوٹ بولا اور مذاق اڑایا، صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات سے دکھ ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ’’مائنارٹی کارڈ‘‘ جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ اسموگ کے خاتمے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ:

پنجاب میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ ہزاروں دیہات کو مثالی بنایا جائے گا۔

صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری گاڑی میں وائی فائی نہیں لیکن عوام کو بسوں میں مفت وائی فائی ملے گی، میری گاڑی میں سی سی ٹی وی نہیں لیکن بسوں میں جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔‘‘

وزیراعلیٰ نے لاہور کی ترقی کا سہرا نواز شریف اور شہباز شریف کے سر باندھا اور کہا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے بڑے منصوبے لاہور سے شروع ہوئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال لاہور ڈویژن کے لیے مزید 70 الیکٹرک بسیں آئیں گی، عوام کو سفری سہولیات دینے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، اور ’’لاہور کو آج 40 نئی الیکٹرک بسوں کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close