گوادر سے متعلق اہم قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گوادر بین الاقوامی شہرت رکھنے والا شہر ہے اور اسے ماضی میں سرمائی دارالحکومت اور بندرگاہی شہر کا درجہ بھی دیا جا چکا ہے،

لیکن اب تک گوادر صرف میونسپل کمیٹی کے طور پر کام کر رہا ہے جس کے منتخب نمائندے وسائل کی کمی کے باعث شہر کی ترقی میں مؤثر کردار ادا نہیں کر پا رہے، اس لیے اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close